سپریم جوڈیشل کونسل میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیخلاف زیر التواء شکایات پر کارروائی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب

منگل 13 دسمبر 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف زیر التواء شکایات پر کارروائی کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لیے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التواء ہیں،ان شکایات پر عرصہ دراز سے کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر جلد از کارروائی کرکے ان شکایات پر فیصلہ کیا جائے۔فاضل عدالت نے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :