مریم نوازنے اپنے صاحبزادے جنیدصفدرکی پولوکھیلتے ہوئے تصاویرشیئرکردیں

ڈاکٹرشاہدمسعودکی مریم نوازپرتنقید، مریم نوازاپنے بچوں کی تصاویردکھادکھاکرغریب عوام کی تضحیک نہ کرے۔سینئرصحافی کی اپنے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 19:44

مریم نوازنے اپنے صاحبزادے جنیدصفدرکی پولوکھیلتے ہوئے تصاویرشیئرکردیں

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء):وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے صاحبزادے جنیدصفدرکی پولوکھیلتے ہوئے تصاویرشیئرکردیں۔مریم نوازنے ٹویٹرپر اپنے بیٹے جنیدصفدرکی کالج کی پولوٹیم کابہترین کھلاڑی ہونے کی تعریف بھی۔دوسری جانب سینئرصحافی شاہدمسعودنے مریم نوازپرتنقیدکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازاپنے بچوں کی تصاویردکھادکھاکرغریب عوام کی تضحیک نہ کرے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پرانہوں نے اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماراکام ہے ان لوگوں بتانا کہ ایسانہ کریں ۔کہ جس طرح انہوں نے اپنے بچوں کی پولوکھیلتے ہوئے تصاویرشیئرکیں۔جن سے غریب لوگوں کی تضحیک کی گئی ۔کہ ہم یہ ہیں اورآپ یہ ہیں۔شاہدمسعودنے کہا کہ اس طرح کے کام نہ کریں اس کافائدہ نہیں ہوگا۔