خیبر پختونخوامارشل آرٹس گیمز کے زیر اہتمام باکسنگ چمپئن شپ اختتام پذیر

منگل 13 دسمبر 2016 21:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوامارشل آرٹس گیمز کی مناسبت سے پشاورمیں جاری باکسنگ چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ۔مختلف ویٹ کٹیگریز میں ایرک ،سمیر،ساجد،عرفان،رامیش بشیر ،رحمت خان،رفیع اللہ اور جمیل خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے گولڈ میڈلز جیت لی۔اختتامی تیرقیب کے موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان مہمان خصوصی تھے ۔

جنہوںنے نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔اس موقع پر صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عطرت نذیر بھٹی بھی موجود تھے۔پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری خیبر پختونخوامارشل آرٹس گیمز کے سلسلے میںجاری کھیلی جانیوالی باکسنگ ٹورنامنٹ کے 40ویٹ کٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایرک نے گولڈ ،فرینک نے سلور میڈل جیت لی۔

(جاری ہے)

45کے جی میں سمیر نے گولڈ اور ایزک نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔50کے جی میں ساجد خان پہلے اورتیمور دوسرے نمبر پر رہے۔55کے جی میں عرفان نے پہلی اور طارق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 60کے جی ویٹ میں رامیش بشیر نے پہلی اور نوازخان نے سلور میڈل لیا،64کے جی میں رحمت نے گولڈاور جمال نے سلور میڈل جبکہ 69کے جی میں رفیع اللہ نے پہلی اور ضیاء اللہ نے دوسری پوزیشن جیت لی۔اسی طرح 70کے جی میں جمیل نے گولڈ اور حمزہ نے سلور میڈل جیت کارنامہ انجام دیاہے۔ آخر میں مہمان خصوصی خیبر پختونخواکے اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سکوا ش کے سابق علامی چمپئن قمرزمان اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹرفوزیہ صادقہ نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔