پا کستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ، حکمرانوں کی نااہلی سے عوام پر بھوک وخوف مسلط ہے،استعماری طاقتوں نے عالم اسلام کیخلاف سازشوں کا جال بچھا رکھاہے،ملک میں ہندووانہ کلچر فروغ کیا جارہا ، نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا طلبہ میلہ کے افتتاحی موقع پر خطاب
منگل 13 دسمبر 2016 21:14
(جاری ہے)
ہم پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کے لیے خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری لمحے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایمان کی تکمیل کے لیے محمد ؐ سے محبت ضروری ہے اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ عمارات اور بازاروں کو سجانے کے بجائے اس مشن ، کام اور نصب العین کو اس کے روح کے ساتھ اپنائیں جو پیغمبر اسلام ؐ نے دیا ہے ۔
وہ پشاور یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام طلبہ میلہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کے ناظم برادر عتیق الرحمان نے بھی خطا ب کیا ۔ تقریب میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ تقریب میں صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ پا کستان کی ترقی و خوشحالی اور بقا کی ضمانت صرف اسلامی نظام حکومت دے سکتا ہے ۔ملک میں جاری بدامنی اور لاقانونیت کا حل آئین پر بلاتفریق عمل کرنے میں ہے ،اگر امراء اور غرباء کیلئے الگ الگ قانون رہا تو انتشار اور انارکی بڑھتی رہیگی جس سے بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت نامی گرامی چور جس کے نام پانامہ لیکس ، دبئی لیکس میں ہیں حکمرانی کر رہے ہیں ۔ملک میں ظلم کا نظام ہے جس میں سود عام ہے ۔45 فی صد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔تھر میںبچے بھوک سے مر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بینکوں نے گزشتہ سال سو د سے 66 فی صد منافع کمایا ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت 2 کروڑ 20 لاکھ بچے تعلیم سے محروم اور تعلیمی اداروں سے باہر ہیں ۔ملک میں اسلامی نظام ہوگا یہ تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ۔ مشتاق احمد خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل میں بدامنی اور دہشت گردی کے اس دور میںنوجوانوں کے لیے تعمیر ی دنیا سجا دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.