حلقہ پی کے 39 میں مستحق خاندانوں کوانصاف صحت کارڈفراہم کیئے جائیں گے ،اس سے صوبے کے بہترین ہسپتالوںمیں5لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی کا تقریب سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 21:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ کوہاٹ کے حلقہ پی کے 39کے 1ہزار6سو مستحق خاندانوں کوانصاف صحت کارڈدیئے جائیں گے جن کے ذریعے ان خاندانوںکو صوبے کے بہترین ہسپتالوںمیں5لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صحت کارڈ کے لئے مستحق افراد کی نشاندہی کریں تا کہ کسی حقدارکی حق تلفی نہ ہوں۔

یہ اپیل انہوں نے اپنے حلقہ نیابت پی کے 39کے یونین کونسل سوڈل ضلع کوہا ٹ میں 2کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے روڈکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر تحصیل نائب ناظم لاچی ناظر محمود نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے اس موقع پرپورے سوڈل یونین کونسل میں پینے کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سروے کرنے کا حکم دینے کے علاوہ ڈولی بانڈہ سکول کے اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا۔

امتیاز قریشی نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور عوام کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت ہے اور و ہ اس اہم مقصد کے لئے شبانہ روزکوششیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے منتخب اراکین کی طرح عوام سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جسے وہ پورانہ کر سکے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کی اولین ترجیح عوام کوان کے دہلیز پر تعلیم، صحت،پینے کا پانی، بجلی اور مواصلات جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے حلقے کا ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں ان منصوبوں پر کام جاری نہ ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صر ف مواصلات کے شعبے میں پی کے 39کے ہر یونین کونسل میں 3کروڑ روپے سے زیادہ کے کام جاری ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ اگر انہیں یہ مسائل ورثے میں نہ ملے ہوتے تو آج وہ اربوں روپے کے یہ فنڈز میگا پراجیکٹ پر خرچ کرتے تاہم یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پرویز خٹک کی صورت میں عوام دوست اور ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ ملا ہے جنہیں ہر وقت اپنے عوام کا خیال رہتا ہے اور فنڈز کی فراہمی میں ہمیشہ کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وہ جو کچھ ہیں یہ صرف حلقہ کے عوام کی وجہ سے ہیںاور انشاء اللہ وہ عوام کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے وہ ان کے لئے اپنا خون دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :