کراچی ،آباد کے زیر اہتمام تعمیراتی صنعت کی بہتری کے لیے شفافیت اور احتساب" کے موضوع پر سیمینار (کل)ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 21:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے زیر اہتمام "تعمیراتی صنعت کی بہتری کے لیے شفافیت اور احتساب" کے موضوع پر سیمینار 15 دسمبر 2016 کو دوپہر ڈیڑھ بجے آباد ہائوس میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی قومی احتساب بیورو ڈائریکٹر جنرل سندھ کرنل ریٹائڑد سراج النعیم ہوں گے جبکہ چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سندھ عبدالقادر تھیبو ،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سندھ (ایف آئی ای) کے قائم مقام ڈائریکٹر محمد عاصم خان، ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب کراچی میجر ( ر) شبیر احمد اور ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب کراچی ظفر اقبال خان بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

چییئرمین آبادمحسن شیخانی نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد ملک کی اہم ترین اور معشیت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانے والی تعمیراتی صنعت میں مزید شفافیت لانا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں تعمیراتی شعبہ انتہائی اہمیت کے حامل انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ذمے دارہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے میں بھی اس کا اہم کردار ہوتاہے۔

تعمیراتی صنعت میں کرپشن سے کمزور اور خطرناک انفرا اسٹرکچر کا ہونا لازمی امر ہے ،اس کے علاوہ رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں بدعنوانی کے باعث ناقص مٹیریل کے استعمال سے شہریوں کی زندگیوں کو دائو پر لگانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آباد سے وابستہ ملک کے بیشتر بلڈرز اور ڈیولپرز اپنا ٹیکس ایمانداری سے ادا کررہے ہیں،آباد نے ہی بلڈرز اور ڈیولپرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے وفاقی حکومت کو رضاکارانہ طور پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز پیش کی تھی یہی وجہ ہے کہ آباد ٹیکس چوری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب ایف ّئی اے اور ایف بی آر سے ہر طرح کے تعاون کو اپنی اخلاقی و قانونی ذمے داری سمجھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :