ملکی برآمدات میں 13.80 فیصدکا نمایاں اضافہ

منگل 13 دسمبر 2016 21:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) جاری مالی سال میں ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر 2016ء کے دوران ملکی برآمدات میں 13.80 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر2016ء کی مجموعی ملکی برآمدات 1543 ملین ڈالر کے مقابلہ میں اکتوبر 2016ء کے دوران قومی برآمدات کا حجم 1756 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔