کے پی ٹی پر 3 لاکھ 22 ہزار 506 ٹن کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ

منگل 13 دسمبر 2016 21:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پرگزشتہ48گھنٹوںکے دوران مجموعی طورپر3لاکھ22ہزار506 ٹن کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جس میں2لاکھ73ہزار458ٹن درآمدی اور49ہزار48ٹن برآمدی کارگوشامل تھے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزکراچی پورٹ ٹرسٹ کی جا نب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران1لاکھ50ہزار109ٹن خشک کارگواور1لاکھ23ہزار349ٹن آئل مائع کارگوکی ہینڈلنگ کی گئی جبکہ ہینڈلنگ کئے گئے برآمدی کارگومیں42ہزار686ٹن خشک اور6ہزار362آئل مائع کارگوشامل تھا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ پرگزشتہ48گھنٹوںمیںمجموعی طورپر10جہاز لنگراندازہوئے اور13جہازکارگولیکرروانہ ہوئے آئندہ24گھنٹوںکے دوران11جہازوںکی آمداور5جہازوںکی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :