کے ایس ای100 انڈیکس 470.66 پوائنٹس کے اضافے سی45857.89 پوائنٹس پر بند

منگل 13 دسمبر 2016 21:11

کے ایس ای100 انڈیکس 470.66 پوائنٹس کے اضافے سی45857.89 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) 12ربیع الاول کی سرکاری تعطیل کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے منگل کے روز46ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرنے کے ساتھ46125 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو کر تاریخی سنگ میل عبور کر لیا جبکہ تیزی کے رجحان کے ساتھ کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ45857پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں87 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم92کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ اس سے قبل 9 دسمبر 2016ء کو 45387 پوائنٹس کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ یکم نومبر 2016ء کو 1406پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے مارکیٹ بلندیوں کا ریکارڈ قائم کر چکی تھی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تیل اور بینکنگ کے شعبوں میں مسلسل تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے 46 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرلی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔علاوہ ازیں سال کے آخر میں کمرشل بینکوں کے اچھے نتائج کی امید کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر میں بھی سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھتا نظر آرہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس مزید ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کی وجہ تیل، بینکنگ اور سیمنٹ کے شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری تھی۔ منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400،45500،45600،45700اور45800پوائنٹس کی 5نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا اورمنگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں470.66پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس45387.23پوائنٹس سے بڑھ کر45857.89پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس333.81پوائنٹس کے اضافے سی24781.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31119.40ائنٹس سے بڑھ کر31418.26پوائنٹس پربندہوا۔

منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں87ارب80کروڑ68لاکھ70ہزار807روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم91کھرب26ارب95کروڑ73لاکھ94ہزار484روپے سے بڑھ کر92کھرب14ارب76کروڑ42لاکھ65ہزار291روپے ہوگیا۔منگل کومارکیٹ میں38کروڑ30لاکھ46ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ40کروڑ71لاکھ24ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو22ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز مجموعی طورپر424کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی163کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،240میںکمی اور21کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل3کروڑ5لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک2کروڑ84لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ14لاکھ،آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ1کروڑ55لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ42لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے یونی لیورفوڈزکے بھائومیں150روپے اورفلپس مورس پاک کے بھائومیں96.21روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں244.29روپے اورنیسلے پاکستان کے بھائومیں202.50روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔