پنجاب بھر میں638ٹریفک حادثات میں11ا فراد جاں بحق،734زخمی ہوئے

منگل 13 دسمبر 2016 21:11

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر638روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں492افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں231افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 310 ڈرائیور30کم عمرڈرائیور،332مسافراور92پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :