ڈی آئی جی ٹریفک اورسی ٹی اوکی عید میلاد لنبیؐ پراحسن طریقے سے ڈیوٹی کرنیوالے افسران و جوانوں کو شاباش

منگل 13 دسمبر 2016 21:11

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک اورسی ٹی اولاہورنے عید میلاد لنبیؐ کے سلسلہ میںاحسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران اور جوانوں کو شاباش دی۔ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر لاہور میں کم و بیش 107سے زائد چھوٹے وبڑے جلوس نکالے گئے جن میں 5بڑے مجوزہ اہم جلوس بھی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حضرت علی ہجویر ی ؒ المعروف داتا گنج بخش صاحب کے دربارپر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے ۔

اجتماعات ، مجالس ، جلوس، ریلیوں اور کانفرنسوں کی وجہ سے ان کے شرکا ء اور عوام الناس کو دوران سفر کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے اس لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے افسران کی کثیر تعداد ڈیوٹی پر مامورتھی تاکہ عوام الناس اور جلوس کے شرکا کو ٹریفک کی روانی کے سلسلہ میں کسی جگہ دقت پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ہونے والی سیرت کانفرنس کے مختلف سیشن ہائے ، بین الاقوامی محفل حسن قرآت، دعوت اسلامی کی طرف سے محفل و مجالس اور عالمی میلاد کانفرنس کے سلسلہ میں الصبح تک ڈیوٹی پر مامور/موجود رہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن احمد مبین نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو فرض کے ساتھ ساتھ عبادت سمجھ کر نیک نیتی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام الناس اور جلوس کے شرکا ء کو دوران سفر کسی قسم کی دِقت پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :