گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول کے طلبہ واساتذہ کا ایوان کارکنان کا مطالعاتی دورہ

منگل 13 دسمبر 2016 21:07

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے فوجی فائونڈیشن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر‘ الفلاح ٹائون‘لاہور‘میریڈینز گروپ آف ایجوکیشن برائے طالبات‘ بیدیاں روڈ‘ بھٹہ چوک‘لاہور کینٹ‘دی سپرٹ سکول‘ نشیمن اقبال کیمپس، بخاری پبلک ماڈل ہائی سکول‘ ہربنس پورہ‘لاہور‘نیو لائٹ پبلک سکول‘ دربار بابا مصطفی‘ انگوری سکیم‘لاہور‘الفاروق ماڈل سکول‘ جاوید پارک‘ شاہدرہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ حاجی کوٹ‘ شاہدرہ‘ لاہورگیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد651تھی۔