کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میںآج بجلی معطل رہے گی ،کیسکو

منگل 13 دسمبر 2016 21:07

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 14دسمبرکوکوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈرصبح7بجے سے 10بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جورسا فیڈرصبح10بجے سے ایک بجے دن تک اورجائنٹ روڈفیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 15دسمبرکوانڈسٹریل گرڈکے نیو پشتون آباد ,پشتون آبادایکسپریس اورسورینج گرڈکے ہنہ فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک ،شیخ ماندہ گرڈکے پی اے ایف (PAF)،جناح روڈ فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈردوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :