پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیرصحت مندمعاشرے کا قیام ممکن نہیں،بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ،جس کے خاتمے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندو خیل

منگل 13 دسمبر 2016 21:07

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندو خیل نے کہاہے کہ صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا،بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ،جس کے خاتمے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندو خیل کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر زبیر احمد ،ڈاکٹر مرتضیٰ خان اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں میں ضلع زیارت میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ،جس کے خاتمے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے،یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اس سے بلوچستان کا وقار او رقوم کے معماروں کا مستقبل وابستہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، بلوچستان سے ہر حال میں پولیو کا خاتمہ کرنا ہے،پولیو کی وجہ سے ہمارے بچے مستقل طور پر معذور ہورہے ہیں اور ہمارا مستقبل خطرے میں ہے ،پولیو ایک ناسور ہے ،پولیو مہم ایک قومی مہم ہے ،اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ،پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے مر ض کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اور پولیو کے سدباب کے سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ،عوام میں شعور اجاگر نے میں علماء کرام سول سوسائٹی اور میڈیا اہم کردار ادا کرسکتے ہیںانہوں نے پولیو ٹیموں اور پولیو ورکرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتائی اور غفلت سے گریز کریں ،غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے اور انسداد پولیو مہم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اوربہت جلد بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :