سبی سے پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں،علماء کرام، میڈیا، سول سوسائٹی کے کارکن محکمہ صحت کے عملے سے تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران

منگل 13 دسمبر 2016 21:07

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ سبی سے پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔ علماء کرام، میڈیا، سول سوسائٹی کے کارکن محکمہ صحت کے عملے سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سبی کے اجلاس روم میں سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتا ہے ضلع سبی میں ہونے والی انسداد قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام کی خدمات حاصل کریں گے تاکہ اس جنگ کو کامیابی سے جیتا جاسکے۔

(جاری ہے)

سبی میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ والد ین محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہونے سے بچائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علماء کرام اور میڈیا عوام میںپولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں گے اور پولیو کے خلاف مہم میں جہاد سمجھ کر حصہ لیں کرہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کریں گے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر سبی میںتین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام آفیسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سبی کو پولیو سے پاک بنا کر ماڈل سٹی بنانے اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میںاے ڈی سی عباس ملک ،ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ، حاجی صاحب جان مری ، جمعیت علماء اسلام کے امیر مولوی عطاء اللہ بنگلزئی ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفراللہ ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، ڈاکٹر موہن داس ، ڈاکٹر لعل محمد ، ڈاکٹر عبدالقادر ، معروف صحافی حاجی ریاض ندیم نیازی کے علاوہ ضلعی آفیسران محکمہ صحت کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بتایا کہ سبی کی دوتحصیل سبی و لہڑ ی سمیت تحصیل کٹ منڈائی ، سانگان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 19دسمبر سے شروع ہوگئی جو 22دسمبر تک جاری رہے گی جس کیلئے ٹیموں کی تربیت اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں قومی پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کی43 ہزار5 سو68بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں184ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ فکسڈاسٹیشن42 ، ٹرانزٹ پوائنٹ8جن میں نیشنل ہائی وئے ٹول پلازہ ، ناڑی بینک ، الہ آباد بس اڈہ، کوئٹہ ، تلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ریلوے اسٹیشن اور ریلو ے ہسپتال37موٹر سائیکل ٹیم اپنی ذمہ داری سرانجام دیں گی قومی پولیو مہم کی مانٹرنگ کیلئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 5سپریٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی کی14 ڈاکٹر زشامل ہونگے جبکہ36 موٹر سائیکل ایریا انچارج بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :