لورالائی یونیورسٹی کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان

منگل 13 دسمبر 2016 20:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لورالائی یونیورسٹی جس پر لاگت کا تخمینہ 966.779ملین روپے ہے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔لورالائی یونیورسٹی کی تکمیل سے بلوچستان خصوصا ضلع ژوب ،قلعہ سیف اللہ، کوہلو ،موسیٰ خیل ،بارکھان، لورالائی اور زیارت کی عوام کو اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں میسر آئیں گی۔ وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان نے لورالائی یونیورسٹی کے جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لورالائی یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبے کو تین حصوں(پیکج) میں تقسیم کرکے مکمل کیا جارہا ہے۔

پہلا حصہ جس پر لاگت کا تخمینہ 464.626 ملین روپے ہے کے تحت اکیڈمک بلاک (1)جس پر 61فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے کو 113.98ملین روپے کی لاگت سے ، اکیڈمک بلاک نمبر 2جس پر 52فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے کو 113.98ملین روپے کی لاگت سے ،ایڈمینسٹریشن بلاک جس پر کام 50فیصد مکمل کیا جا چکاہے کو 63.88ملین روپے کی لاگت سے، یونیورسٹی کی چاردیواری کی تعمیر کا 76فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے کو98.76ملین روپے کی لاگت سے ، امتحانی بلاک جس پر کام 51فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے کو 35.28 ملین روپے کی لاگت سے ، مین گیٹ جس پر 14 فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے کو 20.56ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سکیورٹی بلاکس پر جاری کام کو 18.186 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔اسی طرح لورالائی یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصو بے کے دوسرے پیکج جس پر لاگت کا تخمینہ 303.160ملین روپے ہے کے تحت سڑکوں کی تعمیر جس پر 20فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ،کی تکمیل پر 146.5ملین روپے ، پانی کی فراہمی کے منصوبے پر 17.90 ملین روپے ،زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر پر15.32ملین روپے، بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر 34.97ملین روپے ، ٹیوب ویل پر 16.65 ملین روپے، سیوریج سسٹم کی تعمیر پر 30.62 ملین روپے ، اور ہینڈ واٹر ٹینک کی تعمیر پر 8.249 ملین روپے خرچ ہوں گے جب کہ لورالائی یونیورسٹی کے تعمیراتی منصوبے کے تیسرے حصے کی لاگت کا تخمینہ 198.993 ملین روپے لگایا گیا ہے کے تحت لڑکوں کا ہاسٹل جس پر 15 فیصد کام مکمل ہوا ہے کو106.4 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا لڑکیوں کا ہاسٹل جس پر5 فیصد کام مکمل ہوا ہے کو 68.80ملین روپے ،انفارمیشن سینٹر 10.35 ملین روپے ، فرسٹ ایڈ سینٹر 5.426 ملین روپے ، الیکٹرک روم 1.539 ملین روپے، گیٹ نمبر( 3.004 (2ملین روپے اور بس سٹاپ کی تعمیر کو 3.461 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان نے بتایا کہ تمام کام تصریحات کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :