ایف آئی اے کی ٹیم سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم رحمن بھولا کو لے کر بنکاک سے کراچی پہنچ گئی‘ (کل )ریمانڈ لئے جانے کا امکان

کہ ایم کیو ایم کا حماد صدیقی بانی کا کمائو پوت تھا ‘ حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری کو آگ لگائی ‘ آگ لگانے سے قبل فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگا گیا تھا نہ ملنے پر آگ لگائی گئی، ملزم کا ابتدائی بیان

منگل 13 دسمبر 2016 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کی ٹیم سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم رحمن بھولا کو لے کر بنکاک سے کراچی پہنچ گئی‘ (کل) بدھ کو ریمانڈ لئے جانے کا امکان ہے ۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ایم کیو ایم کا حماد صدیقی بانی کا کمائو پوت تھا ‘ حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری کو آگ لگائی ‘ آگ لگانے سے قبل فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگا گیا تھا نہ ملنے پر آگ لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم رحمن بھولا کو کراچی پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

عبدالرحمن بھولا کو انٹرپول نے 3 دسمبر کو تھائی لینڈ میں گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم بھولا کی حوالگی کیلئے 11 دسمبر کو بنکاک گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق عبدالرحمن بھولا کو کرچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم کا (آج) بدھ کو عدالت سے ریمانڈ لئے جانے کا امکان ہے۔ قبل ازیں ملزم نے ایف آئی اے کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا کہ حماد صدیقی ایم کیو ایم بانی کا کمائو پوت تھا۔ حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری کو آگ لگائی۔ آگ لگاگنے سے قبل بھتہ مانگا گیا تھا۔ نہ ملنے پر آگ لگائی ۔ آگ لگانے میں پارٹی کے دیگر لوگ بھی ملوث تھے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :