’’تحفظ علماء و مدارس‘‘ کنونشن کے انتظامات کے سلسلہ میں اہم اجلاس کل ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام لاہورڈویژن کے زیر اہتمام 18دسمبر کو ہونے والے ’’تحفظ علماء و مدارس‘‘ کنونشن کے انتظامات کے سلسلہ میں اہم اجلاس کل بروز جمعرات مورخہ15دسمبر کو نماز مغرب کے بعد جامع قاسم العلوم اندرو شیرانوالہ لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ناظم اعلیٰ قاری اظم حسین، قاری واحد بخش اور رحمت اللہ لاشاری کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا احمد علی ثانی کریں گے، اجلاس میں18دسمبر کو ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی میں ہونے والے کنونشن کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تمام انتظامی کمیٹیوں کواجلاس میں طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں جے ئو آئی کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔