چھانگاچھانگی ‘ گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوئوںکی جانب سے اندھادھندفائرنگ کے نتیجہ میں ویگن ڈرائیو رمحمدرضوان ہلاک

منگل 13 دسمبر 2016 20:54

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) نواحی قلعہ کالروالا کے علاقہ چھانگاچھانگی میںڈاکوئوںنے گاڑی نہ روکنے پر اندھادھندفائرنگ کرکے ویگن ڈرائیو رمحمدرضوان کوہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ شدیددھندکے باعث مقتو ل ویگن ڈرائیور محمدرضوان واپس اپنے گائوںمالوکے جارہاتھا کہ چھانگاچھانگی کے قریب نہر کنارے چارڈاکوئوںنے ویگن کوروکنے کی کوشش کی اورنہ رکنے پر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ویگن ڈرائیور محمدرضوان گولیوںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاںبحق ہوگیااورویگن نہرمیںجاگری جبکہ ویگن میںسوارایک اورشخص پانی میںتیرتاہوا معجزانہ طورپر ڈاکوئوںکی فائرنگ سے بچ گیا۔

واضح رہے کہ مقتول اپنے خاندان کاواحدکفیل تھا اور کرایہ کی ویگن چلاکر اپنی گزراوقات کرتاتھا خاندان کو اس سانحہ کی اطلاع ملی تو صف ماتم بچ گئی۔

متعلقہ عنوان :