چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو سید واجد علی کاظمی نے اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

منگل 13 دسمبر 2016 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو سید واجد علی کاظمی نے سکھ نہر سٹاپ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

غفلت کے مرتکب لائن سپرنٹینڈنٹ اشفاق سیال کو معطل کر دیا جب کہ کام کرنے والی میسرز زاہد اینڈکمپنی کو وضاحتی لیٹر جاری کر دیا واضع رہے کہ میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر مزدور ہیلمٹ اور گلوز کے بغیر کام کر رہے تھے جس کا لیسکو چیف نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی۔ مزید برآں لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی شخص کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :