پشاو ر ہائی کورٹ نے ترک اساتذہ کی بدخلی پر جاری حکم امتناع میں مزید توسیع کردی

منگل 13 دسمبر 2016 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء)پشاو ر ہائی کورٹ نے ترک اساتذہ کی بدخلی پر جاری حکم امتناع میں مزید توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے ترک اساتذہ کی بیدخلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کردیا گیا جبکہ رٹ دائر کرنے والے کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا جس پر عدالت نے حکم امتناع میں مزید دو دن کی توسیع دیتے ہوئے سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔