خیبرپختونخوا سمبلی کا سوئی گیس اور واپڈا سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاق اور واپڈا سے رابطہ کرنے کافیصلہ

منگل 13 دسمبر 2016 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا سمبلی نے سوئی گیس اور واپڈا سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاق اور واپڈا سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیا جبکہ خیبرپختونخوا بوائلر اینڈ پریشر وسلز بل بھی منظور کرلیاگیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت شروع ہوا،اجلاس میں سوئی گیس اور واپڈہ سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاق اور واپڈا سے رابطہ کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا ، صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ واپڈا اور سوئی نادرن کو منصوبوں کے لئے پیسے دیتے ہیں مگر وہ منصوبے شروع نہیں کرتے،اے این پی کے رکن اسمبلی سردارحسین بابک کا کہنا تھا کہ صوبائی حقوق کے حصول پر مزید سیاست نہیں کی جائے،اجلاس میں یونیورسٹی ٹاون کو کمرشلائز کرنے کے حوالے بحث میں اراکین کا کہنا تھا کہ ٹاون میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے روزگار نہ چھینا جائے،صوبہ پہلے سے کاوربار کے حوالے سے مسائل میں گھرا ہے،نون لیگ کے رکن اسمبلی عبدالستار نے ایون کوبتایا کہ کوہستان کے عوام نے اپنے حقوق کے لئے سولہ نکاتی ایجنڈہ تیار کرکے صوبے اور وفاق کے حوالے کیا ہے،کوہستان میں دس ڈیموں کی سیریز نیا عجوبہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اسمبلی کا اجلاس سہ پیر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔