مریدکے ،پسند کی شادی کرنے کی رنجش ، مسلح افراد کی لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش

بااثر افراد نے لڑکے کے ماں باپ کو گاؤں بدر کر دیا، رشتہ داروں کا احتجاج ،تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پسند کی شادی کرنے کی رنجش ، مسلح افراد کی لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش ، بااثر افراد نے لڑکے کے ماں باپ کو گاؤں بدر کر دیا، مظلوم جوڑا خاندان کے افراد کے ہمراہ مدد کیلئے پریس کلب پہنچ گئے رشتہ داروں کا احتجاج وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔

مریدکے کی آبادی ننگل ساہداں کے رہائشی محنت کش محمد یونس نے اپنی اہلیہ پروین بیٹے ریاست اسکی نو بیاہتا دلہن انعم کے ہمراہ مقامی پریس کلب میں میڈیا کو بتایا اسکے بیٹے ریاست نے لڑکی انعم کیساتھ پسند کی شادی کی جسکی موقع پر موجود انعم نے بھی تصدیق کرتے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

محنت کش نے بتایا مسلح افراد نے انکے گھر پر اسکے بیٹے اور بہو کو قتل کرنے کے لیے حملہ کیا توڑ پھوڑ کی پھر بااثر افراد نے بچاتے چھپتے پھر رہے ہیں ۔

اس موقع پر محنت کش کے رشتہ داروں نے احتجاج کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی انکے جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جبکہ مظاہرین کی موجودگی میں نو بیاہتا جوڑے نے دھمکی دی کہ اگر انہیں اور انکے گھر کے افراد کو تحفظ نہ دیا گیا تووہ احتجاجاً پنجاب اسمبلی کے سامنے خود سوزی کر لیں گے جسکی تمام تر زمہ داری وزیر اعلیٰ ، آئی جی اور ان افراد پر ہو گی جو انکی جان کے دشمن ہیں اس سلسلہ میں جب مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا محنت کش محمد یونس تحریری درخواست دے اسکے جان و مال کا تحفظ قانون کا کام ہے۔

متعلقہ عنوان :