حکومت اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ بھارت کے خلاف ان کے منہ سے کوئی بات نہیں نکلتی‘اعجاز چوہدری /غلام محی الدین

بھارت نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو 1965کی جنگ کی یاد تازہ کر دے گے اور اسے عبرت ناک شکست دے گے

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری، رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکومت اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ بھارت کے خلاف ان کے منہ سے کوئی بات نہیں نکلتی، سرتاج عزیز نے بھارتی ایجنڈ کلبھوشن کے خلاف کہاکہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں، پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں اپنے ایجنڈوں کے ذریعے دہشتگردی کی کاروائیاں کروا رہا ہے جس کے واضح ثبوت موجو د ہے،بھارت نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو 1965کی جنگ کی یاد تازہ کر دے گے اور اسے عبرت ناک شکست دے گے اور اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی سیکورٹی فورسز ز آئے روز لائن آف کنٹرول کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم اور بر بریت کی انتہا ہ کر رہی ہے اور اب ان کے وزراء پاکستان کو ٹکروںمیں بانٹنے کی دھمکیاں لگا رہے ہے جبکہ حکمران خواب خروش کے مز ے لوٹ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 4 سال گزرنے کے باوجو د (ن)لیگ کی حکومت ایک وزیر خارجہ نہیں لگا سکی جو لمحہ فکریہ ہے،حکمران ہوش کے ناخن لے اور بین الاقوامی برادری میں بھارت کی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے آواز بلند کر کی20 کروڑ پاکستانیوں کی امنگوں کی ترجمانی کریں۔

متعلقہ عنوان :