صدر گوگیرہ‘ٹریفک کے دو حادثات میں چھ سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ٹریفک کے دو حادثات میں چھ سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا کا رہائشی 32سالہ محسن ولد اقبال موٹر سائیکل پر سوار ہیڈ سلیمانکی روڈ پر جا رہا تھا اس دوران ایک تیز رفتار مزدا گاڑی نے اس کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکر دے ماری حادثہ کے نتیجہ میں محسن موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے محسن کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ٹریفک کا دو سرا حادثہ صدر دیپالپور کے علاقہ فخر ٹائون میں ہوا جہاں چھ سالہ بچی فاطمہ کو سٹرک کراس کرتے ہوئے دودھ کی ٹینکی نے کچل ڈالا جس سے فاطمہ بری طرح سے کچلی گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی دودھ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :