صدر گوگیرہ‘اوور ہیڈ برج کے نیچے سے نا معلوم نشی کی نعش برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء)اوور ہیڈ برج کے نیچے سے نا معلوم نشی کی نعش برآمد پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی دویژن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اوور ہیڈ برج غازی آباد کے قریب ایک نا معلوم نشی کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے اس کے ورثا کی تلاش اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔