صدر گوگیرہ‘نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) دربار پر سلام کرنے کے لیے بہاولنگر سے اوکاڑہ آنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی25سالہ نوجوان مبین بارہ ربیع الاول کے روز صبح دس بجے کے قریب بہاولنگر سے اوکاڑہ کرمانوالہ شریف دربار پر سلام کرنے آیا تھا اس دوران وہ ریلوے لائن عبور کرنے لگا تو لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین کی زد میں آ کر بری طرح سے کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس اور ریلوے چوکی پولیس موقع پر پہنچی اور مبین کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :