سی پیک منصوبہ کی مکمل تکمیل2030تک ہو جائے گی اس حوالے سے کاشغرسے گوادر تک صنعتی زون قائم ہونا چاہیے ‘مولانا غفورحیدر ی

ملک معاشی ،سیاسی اور دہشت گردی کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے اس لیے بلا جواز احتجاج دھرنوں اور بحرانوں کا متحمل نہ ہے ‘ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں آئے روز کوئی نہ کوئی اسکینڈل سامنے آتا رہتا ہے کبھی ’’وکی لیکس ‘‘کبھی ’’پانا لیکس‘‘ تو کبھی’’ ڈان لیکس‘‘ جبکہ چند سیاستدان اس حوالے سے اپنی سیاست چمکاتے رہتے ہیں پاک فوج میں بڑے پیمانے پر حالیہ تبدیلیاں موجودہ آرمی چیف اپنی صوابدید پر کسی کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا سسٹم خود چلانا ہوتا ہے بھارتی وزیر اعظم مودی ایک سفاک انسان ہے جس نے ہر دور میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے اگرا س نے اب جنگ کی غلطی کی تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور اگر اب جنگ ہوئی تو بھارت کے اندر جا کر ہو گی فوجی عدالتوں میں اگر توسیع کی ضرورت ہو ئی تو اتفاق رائے سے حکومت کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مدنیہ شیخ بستی ا وکاڑہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،حاجی احسان الحق،احتشام الحق ،ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف) شمس الحق بھی موجود تھے ۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ موجودہ حکومت کو اپنے اقتدار کو مکمل کرنے دے کیونکہ 2018کے الیکشن سے قبل حکومت کو ڈی ریل کرنے سے سسٹم ڈی ریل ہو جاتا ہے جس کا قوم کو نا قابل تلافی نقصان ہوتا ہے ۔

مولانا غفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی تین سے چار مرتبہ اقتدار میں رہی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی کا تمام صوبوں میں ووٹ بنک موجود ہے لیکن بلاول کو بھی چاہیے کے حکومت کے خلاف محاذ آرائی کے بجاے حکومتی آئینی اقتدار کے اختتام کا انتظار کرے ۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی مکمل تکمیل2030تک ہو جائے گی اس حوالے سے کاشغرسے گوادر تک صنعتی زون قائم ہونا چاہیے ۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ ملک معاشی ،سیاسی اور دہشت گردی کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے اس لیے بلا جواز احتجاج دھرنوں اور بحرانوں کا متحمل نہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :