محکمہ صحت مالاکنڈمیں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ،محکمہ صحت عوام کوفوری اورطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائے اورعوام کی خدمت کویقینی بنا ئے، خالی اسامیوں پرمیرٹ پربھرتی کرکے لسٹ عوامی جگہ پراویزاں کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ کی گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 20:20

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ محکمہ صحت مالاکنڈمیں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے محکمہ صحت عوام کوفوری اورطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیںاورعوام کی خدمت کویقینی بنایاجائے محکمہ صحت مالاکنڈ میں خالی اسامیوں پرمیرٹ پربھرتی کرکے لسٹ عوامی جگہ پراویزاں کریں ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے بٹ خیلہ ہسپتال کے دورے کے موقع پرنئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹروحیدگل اورڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرسراج خالدسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ جب تک عوام فوری اورطبی سہولیات کی فراہمی نہیں ہوئی اس وقت تک ہسپتال کے مسائل حل نہیںہونگے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے کوئی بھی کارکن غیرقانونی مداخلت ہسپتال میں نہیں کریں گے ہسپتال عملہ بلاخوف اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں کیونکہ اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت سالانہ کروڑوں روپے کے فنڈبٹ خیلہ ہسپتال کودے رہی ہے ہسپتال کے ادویات کے ٹینڈرکوبھی شفاف طریقے سے کیاجائے اورمستحق افراد کوفوری طورپرٹھیکہ دیاجائے تاکہ وہ فوری طورپرادویات کی فراہمی شروع کرسکے۔