لوئر دیر ،میدان سورے پائوں میں 100خاندانوں پر مشتمل پورا گائوں جماعت اسلامی میں شامل

منگل 13 دسمبر 2016 20:20

جندول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) لوئر دیر کے علاقے میدان سورے پائوں میں مختلف پارٹیوں سے 100خاندانوں پر مشتمل پورا گائوں جتماعی طور پرمستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے،گائوں کے لوگوں نے متحد ہوکر صرف جماعت اسلامی کیساتھ چلنے کا اعلان کردیا ،اس سلسلے میں گزشتہ روز میدان کے علاقے سورے پائوں میں گل زمین ،باچہ زادہ ،عبدالرحمن ،محمد ظاہر ،فاروق خان،شاہی حیدر،باچہ حیدر ،خشاک ملک،گل حبیب اور پرویز خان کے قیادت میں پورا گائوں پی ٹی ائی ،پی پی پی اور اے این پی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی حاجی سعید گل،تحصیل ناظم بختیار خان ،ضلعی نائب امیر حاجی فضل وہاب ، حافظ اللہ خاکسار،تحصیل کونسلر احسان اللہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی سعید گل نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے پر گائوں کے لوگوں کو مبارکبا د دی اور کہا کہ طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالی ہے اور اللہ کے زمین پر اللہ کا نظام جماعت اسلامی کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ایم پی اے سعید گل کا کہنا تھا کہ میدان میں ترقیاتی منصوبوں کا عمل جاری رہے گا اور اج الحمد اللہ دیگر اضلاع کی نسبت میدان ترقیاتی سفر میں سب سے اگے ہیں انہوں نے کہا کہ علا قے کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کی منصوبوں پر کام جاری ہے اور بہت سے مکمل کرچکے ہیں انہوں نے کہ گائوں سو رے پائوں کیلئے زلزلہ متاثرین کے مد میں 2کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ریلیف دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ میدان کے جن جن علاقوں میں بجلی کی سہولت نہیں تو وہاں بجلی پہنچانے کیلئے کام جاری ہے اور سورے پائوں کیلئے اس وقت فوری طورپر بجلی کے فراہمی یقینی بنائی جائیگی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور میں یہاں کے لوگوں کو گھروں سے نکال دیا گیا اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا ہر کسی کو اپنا حق ضرور ملے گا ایم پی اے حاجی سعید گل کا مذید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی اپنی دور اقتدار میں میدان انے کا تصور نہیں کرسکتے تھے مگر اب اللہ کے فضل و کرم اور مقامی لوگوں کے تعاون سے یہاں امن قائم ہوچکا ہے اور اج الحمداللہ ہمارے دور میں سابق وزیر اعلی میدان کے دورے کررہے ہیں مگر ان کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ انہوں نے اپنے دور میں میدان کا نام نہیں سنا تھا اس موقع پر ضلعی نائب امیر حاجی فضل وہاب نے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں باچہ خانی نہیں چاہئے بلکہ مسلمانی چاہئے اور یہ لوگ باچہ خانی کے نام پر لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :