خیبر ایجنسی،غیر قانونی ٹیکس وصولی پرپا ک افغان ٹرانسپورٹ یونینزکی پہیہ جام ہڑتال

منگل 13 دسمبر 2016 20:20

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)پا ک افغان ٹرانسپورٹ یونینزنے پہیہ جام ہڑتال شروع کر دی ، کارخانوں سے کابل تک ٹرانسپورٹوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہو رہی ہے ،جگہ جگہ غیر قانونی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ،افغان طورخم میں افغان حکام (خاک پولی )کے نام پر پاکستانی گاڑیوں سے ہزاروں روپے وصول کیا جاتا ہے جوسراسر طلم اور انصافی ہیں،ٹرانسپورٹ یونینز کا موقف۔

(جاری ہے)

پاک افغان طورخم بارڈر پر دونوںا طراف ٹرانسپوٹروں سے غیر قانونی ٹیکس لیا جا تا ہے افغان حکام ٹرانسپورٹروں سے (خاک پولی )کے نام پانچ ہزار افغانی کرنسی وصول کرتے ہیں جو دس ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں جبکہ بارڈر پر ایف سی ڈرائیوار اور کلینرسے جس کے پا س پاسپورٹ ویزہ نہیں ہو تاسے دو ہزار روپے جرمانے وصول کر تے ہیں جو سراسر ظلم اور انصافی ہیں اس سلسلے میں دونوں ٹرانسپورٹ یونینز کے عہدداروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کابل سے افغانستان تک ٹرانسپورٹروں سے جگہ جگہ گیر قانونی ٹیکس اور بھتہ وصول کیا جاتا ہے اور ڈرائیواراور کلینر کی بے عزتی کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی گاڑیاں ہیں لیکن امدن کچھ بھی نہیں ہیں اس لئے انہوں نے پر امن احتجا ج شروع کیا ہے وہ نہ روڈ بلاک کرتے ہیں اور جلسے جلوس نکالتے ہیں بلکہ اپنے گاڑیاں مزید نہیں چلائے گے جب تک انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا تے اور غیر قانونی ٹیکس اور بھتے بند نہیں کرتے اس وقت تک احتجاج جا ری رہیگا آل طورخم ٹرانسپورٹرز کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری نے میڈیا کو بتا یاکہ افغانستان گمرک میں پاکستانی ٹرانسپورٹروں کو (خار پولی) کے نام پر پانچ ہزار ٹیکس لینا سراسر ظلم ہے بلکہ یہ ٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل عام ہے اور اس سے دونوں ممالک کی تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات پڑسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹرانسپورٹروں سے گمرک میں ناجائز ٹیکس کی وصولی بند کی جائے بصورت دیگر پاکستانی ٹرانسپورٹرز بھر پور احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کہیں بھی ظلم ہوگا تو اس پر احتجاج کیا جائیگا۔