خیبر ایجنسی، افغان مریضوں کیلئے طورخم بارڈر پر 2 ڈاکٹرزتعینات ،جان لیوا امراض میںمبتلا مریضوں کو پشاور لے جانے کی اجازت

منگل 13 دسمبر 2016 20:20

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) افغان مریضوں کے چیک اپ کے لئے طورخم بارڈر پر دو ڈاکٹرزتعینات ، جان لیوا امراض میںمبتلا افغان مریضوں کو پشاور لے جانے کی اجازت ہوگی ، فرسٹ ایڈ دینے کی سہولت بھی دی جائیگی ، فیصلے سے پاک افغان تعلقات بہتر ہونگے، طورخم تحصیلدار ۔ پولیٹیکل انتظامیہ طورخم کے تحصیلدار شمس الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر دو ڈاکٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ افغانستان سے آنے والے مریضوں کا معائنہ کر سکے اور ان کی بیماری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر سکے انہوں نے کہا کہ ایسے افغانوں مریضوں کو پاسپورٹ کے بغیر بھی پشاور لے جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے جن کی موقع پر موجود مقامی پاکستانی ڈاکٹرز معائنہ کرنے کے بعد سفارش کر دیں طورخم کے تحصیلدار شمس الاسلام نے وضاحت کی کہ جان لیوا اور انتہائی امراض میں مبتلا افغان مریضوں کو ڈاکٹروں کے معائنے اور سفارش کے بعد پشاور جانے کی جازت ہوگی تاکہ وہ اپنا علاج کر کے بخوشی واپس جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز طورخم بارڈر پر افغان مریضوں کو فرسٹ ایڈ کی سہولت بھی دینگے اور پولیٹیکل انتظامیہ اپنی طرف سے بھر پور تعائون کریگی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ڈاکٹرزکو آفس بھی فراہم کر دیا گیا ہے جس کو وہ اپنے کلنک کے طور پر استعمال کر سکیں گے جہاں صرف افغان مریضوں کا معائنہ کیاجا سکے گا شمس الاسلام نے کہا کہ افغان مریضوں کو معائنے اور علاج کی خاطر اجازت دینے سے دونوں ممالک کے مابین خوشگوارتعلقات قائم کرنے میں مدد ملیگی۔

(جاری ہے)

طورخم بارڈر پر موجود ایک ڈاکٹر عبدالحلیم نے میڈیا کو بتایا کہ وہ روزانہ پچاس کے قریب افغان مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں اور پشاور کے ہسپتالوں میں علاج کے ضرورمند مریضوں کو ایک کارڈر جاری کرتے ہیں جس پر وہ علاج کی خاطر جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :