چارسدہ ،تاجر اتحاد کے انتخابات 15دسمبر کو ہونگے

منگل 13 دسمبر 2016 20:20

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)تاجر اتحاد کے انتخابات 15دسمبر بروز جمعرات منعقد ہونگے ۔ اس حوالے سے تاجر اتحاد الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین لعل محمد لعل منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران اور سابقہ کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین لعل محمد لعل نے کہاکہ تاجر اتحاد کے انٹرا انتخابات سال 2017-18انہتائی شفاف اور منفرد انداز میں کئے جائینگے جس میں ضلع بھر کے تاجر برادری کے نمائندہ گان شرکت کرینگے اور اپنے حق رائے دہی اپنے ضمیر کے مطابق استعمال کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات جمعرات کے دن 15دسمبر کو صبح دس بجے شروع ہو نگے اور ہر ووٹر کے پاس ووٹر کارڈ ہو گا ۔ بغیر کارڈ الیکشن ہال میں داخلہ ممنوع ہو گا۔ امیدورا کے لئے باقاعدہ فارم جاری کیا جائیگاجس میں تجوید کنندہ اور تائید کنندہ کا نام ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ انٹرا الیکشن کے فوراً بعد بازار کے انتخابات ہو نگے جو کہ ایک دوکان ایک ووٹ کی بنیاد پر ہو نگے جو کہ تاجر اتحاد کا آئینی ایجنڈہ ہے ۔