صوابی،انجمن دکانداران کرنل شیر کلے کا شٹر ڈائون ہڑتال دس روز کیلئے موخر کر نے کا اعلان

منگل 13 دسمبر 2016 20:16

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)انجمن دکانداران کرنل شیر کلے ضلع صوابی نے منگل کو ہونے والی شٹر ڈائون ہڑتال پولیس انتظامیہ کی یقین دہانی پر دس روز کے لئے موخر کر نے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں ضلعی صدر تاجران بابو سلطان ، جنرل سیکرٹری محمد لائق خان، صدر کرنل شیر کلے شاہی روان، جنرل سیکرٹری بختیار علی و دیگر کی قیادت میں بائیس رکنی وفد نے ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان ، ڈی ایس پی رزڑ بشیر داد خان اور ایس ایچ او ہارون خان کے ساتھ مذاکرا ت کئے اس موقع پر پولیس حکام نے تاجروں کو یقین دلایا کہ پولیس مقتول فروٹ فروش محمد نویش کے نامعلوم قاتلوں کا سراغ لگانے اور گرفتار کر نے کے لئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے لیکن پولیس کو چند یوم موقع دیا جائے جس پر وفد نے دس یوم کے لئے شٹر ڈائون ہڑتال موخر کر نے کا فیصلہ کیا