پھاٹک پر نان پکوڑے کھانے والاٹرین کا انجن ڈرائیور اور اسسٹنٹ معطل

منگل 13 دسمبر 2016 20:16

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے ریلیف انجن ڈرائیور کا پھاٹک پر نان پکوڑے کھانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی نے ابتدائی تحقیقات کے بعدبلاوجہ انجن کو ریلوے پھاٹک پر روکنے پرراولپنڈی ڈویژن کے ڈرائیورعبدالمجید اوراسسٹنٹ ڈرائیورمحمد ثاقب کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ یہ ایک ریلیف انجن تھا جسے لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پرموجود ٹرین کے انجن فیل ہونے پر بھیجا گیا تھااوریہ ریلیف انجن اُس ٹرین کے انجن کی بحالی کے بعد گوجرانوالہ آرہا تھا۔ ریلیف انجن کے ساتھ نہ تو ٹرین تھی اور نہ ہی مسافروں کی سیکورٹی کا کوئی معاملہ درپیش تھا۔ڈرائیور نے اپنے فرائض کے دوران غیر ذمہ داری اورغفلت کا مظاہرہ کیاجس پر باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔ انجن ڈرائیوروں سمیت ریلویز کاتمام عملہ ایس او پیز کے تحت کام کرنے کا پابند ہے جس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔؂

متعلقہ عنوان :