لاہور ہائیکورٹ: ایم این اے سمیت دیگر ملزمان کی سزائے موت پر اپیل کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی

منگل 13 دسمبر 2016 19:52

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی عابد رضا سمیت دیگر ملزموں کے خلاف قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پر اپیل کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی اور عابد رضا کو آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے عابد رضا سمیت دیگر ملزموں کی مقدمہ قتل میں اپیل پر سماعت کی جس میں انسداد دہشتگرد ی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزا ئے موت کو چیلنج کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، عابد رضا سمیت دیگر ملزموں پر چھ افراد کو ذاتی دشمنی پر قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، سماعت کے دوران دو رکنی بنچ کو بتایا گیا کہ عابد رضا کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے،عابد رضا کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انہیں آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے عابد رضا کو ایک پیشی کے لیے حاضری سے مستثنیٰ دے دیا اور سزا کے خلاف اپیل پر کارروائی22 دسمبر کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :