لاہور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سات مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں

منگل 13 دسمبر 2016 19:52

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سات مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صابر شاہ سمیت سات مجرموں کی اپیلوں پر سماعت کی جس میں فوجی عدالتوں کی جانب سے دی گئی موت کی سزا کو چیلنج کیا گیا گیا تھا،سماعت کے دوران مجرموں کے وکیل نے بتایا کہ فوجی عدالتوں نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے سزا سنائی ہے اور اپیل کنندگان کو اپنے دفاع میں مکمل قانونی حق نہیں دیا گیا ہے اس لیے فوجی عدالتوں کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوائے جائیں جہاں ان پر از سر نو سماعت ہو، سرکاری وکیل نے اپیلوں کی مخالفت کی اور بتایا کہ اپیل کنندگان ٹارگٹ کلننگ میں ملوث تھے اور عدالت میں مجرموں کو دفاع کا پورا موقع فراہم کیا، سرکاری وکیل کے مطابق فوجی عدالتوں نے تمام شواہد اور ثبوت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سزائیں سنائی ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیلیں مسترد کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی سزائوں کو برقرار رکھا۔

متعلقہ عنوان :