لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی میں داخلے کیلئے عمرکی حد 24 سال مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:52

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی میں داخلے کیلئے عمرکی حد 24 سال مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں ایل ایل بی میں داخلے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا، سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں نوٹیفکیشن کی مخالفت کی اور بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے لیے عمر کی حد 24سال تک مقرر کردی ہے،پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کا کام شہریوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے اور ان کی تعلیم کی راستے میں رکاوٹ پیدا کرنا نہیں ہے، درخواست گزار وں کے وکیل نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی میں داخلے کیلئے عمر کی حد مقرر کرکے آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی ہے، پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت کسی شہری کو تعلیم کے حصول کے لیے روکا نہیں جاسکتا اس لیے ایل ایل بی میں داخلے کیلئے عمرکی حد مقرر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :