دین واسلام کی تعلیمات میں دنیاوآخرت کی کامیابی مضمر ہے،میاںارشدجاویدگوڑواڑہ

مسلمان نشاة ثانیہ پرعمل پیراہوکربزرگ افرادکی عزت کریںاورلڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریںیہ سب سے بڑاجہادہے

منگل 13 دسمبر 2016 19:52

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)پاکستان اصلاح معاشرہ کے صوبائی چیئرمین میاں ارشدجاویدگوڑواڑہ نے کہاہے کہ کامیاب قوموں کی نشانی یہ ہے کہ وہ اسلاف کے کارناموں کویاد رکھ کر ان کی تعلیمات پر عمل کریںاوران کی اسوہ حسنہ کواپنا شعائربنائیں،عیدمیلادالنبی ؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دین واسلام ہمیں حضورﷺ اوردیگرانبیاء کرام کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد ملا ہے جس میں تمام عالم کیلئے بہترین تعلیمات شامل ہیں ،دین ہمیں اخوت وبھائی چارے کا درس دیتاہے اورایک مسلمان مومن پر فرض ہے کہ وہ قطارمیںکھڑے ہوں، فٹ پاتھ پرچلیں اورشاہراہ عام پر بزرگ مردوخواتین کیلئے راستہ چھوڑیں،لڑائی جھگڑوں اور فسادات سے گریزکریں ،آپس کی دشمنیاں ختم کرکے دوستی کی فضاء کوپروان چڑھائے یہی دین واسلام کابنیادی جز اورجہادہے جسے اپناکرہم دنیاوآخرت میں کامیاب حاصل کرسکتے ہیں