سپیشل ایجوکیشن سنٹر صوابی میں معذروں کا دن منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:52

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) محمد فیا ض سپیشل ایجو کیشن اینڈ ٹیکنیکل سنٹر کرنل شیر خا ن کلے صوابی میں ادار ے کے با نی مرحوم محمد فیا ض کی پہلی برسی اور عالمی یوم معزور منا یا گیا ۔ جس کے مہما ن خصو صی ضلعی نا ظم صو ابی حاجی امیر رحمن تحصیل ناظم رزڑ غلا م حقا نی تھے ۔ ادار ے کے سر پرست اعلی حاجی محمد آصف نے اس مو قع پر ادارے کی کار کر گی پر رو شنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا محمد فیا ض سپیشل ایجو کیشن اینڈ ٹیکنیکل سنٹر میں تما م معذور افرا د کو اپنی مدد آپ کے تحت مفت تعلیم دی جا تی ہے ۔ طلباء اور طالبا ت کو مفت کتا بیں وغیرہ دی جاتی ہیں ۔ حاجی محمد آصف نے تما م صاحب ثروت پر زور دیا کہ وہ محمد فیا ض سپیشل ایجو کیشن اینڈ ٹیکنیکل سنٹر کے نا دار اور غریب طلبا ء کی بھر پور مدد کر یں ۔

(جاری ہے)

پروگرا م سے ضلعی نا ظم حاجی امیر ر حمن خطا ب کر تے ہو ئے ادار ے کے با نی محمد فیا ض کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انکے اس مشن کو پورا کریں ۔

تحصیل نا ظم حاجی غلا م حقا نی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ ویسے بھی معا شرے میں لوگوں کی خدمت میں عظمت ہے لیکن اس طرح کے خصوصی بچو ں کی خد مت کر کے انسا ن کو دلی سکو ن ملتا ہے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر صوابی عالمگیر خا ن نے خطا ب کر تے ہو ئے مر حوم محمد فیا ض کو زبر دست الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ایک محنتی اور دیانتدار انسا ن تھے اس نے اپنی زندگی ان معذور وں کے لیے وقف کی تھی اس کا یہ خوا ب تھا کہ یہ معذور بچے معاشرے پر بوجھ نہ بنے ۔ اس موقع پر تحصیل نا ظم رزڑ غلا م حقا نی اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عالمگیر خان نے تما م خصو صی بچوں میں مبلغ 3000/- کا وظیفہ اور موسم سرما کی یونیفارم اور دیگر سامان بھی طلبہ میں تقسیم کیا گیا۔