جماعت اسلامی ملاکنڈ کی ضلعی کابینہ مکمل

منگل 13 دسمبر 2016 19:44

ملاکنڈ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ملاکنڈ کی ضلعی کابینہ مکمل ہوگئی ۔ مولانا جمال الدین ضلعی آمیر جبکہ ڈاکٹر خورشید علی ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداروں میں خیر الرحمان ضلعی سیکرٹری اطلاعات ، مطیع الله ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،بخت روان انچارج شعبہ تنظیم ، امجد علی شاہ انچارج شعبہ تعلقات عامہ ، محمد طاہر انچارج شعبہ فہم دین ، خورشید ربانی انچارج شبعہ بیت المال ،مولانا عبد السلام انچارج حزب ، سید بختیارمعانی ، شہاب حسین ، شاہ راز خان ، حاجی رضوان الله اور ذاکر حسین ضلعی نائب اُمراء ، مولانا صاحبزادہ صدر اتحا د العلماء شامل ہیں ۔

مذکورہ ذمہ داران کے تقرری کا اعلان ضلعی آمیر مولانا جمال الدین نے ضلعی شوریٰ ملاکنڈ کے اجلاس کے بعد مشاورت سے کیا ۔

متعلقہ عنوان :