قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل 2016 کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا نواں اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل 2016 کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبران کی اکثریت نے بل کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے ایک رکن ایم این اے مراد سعید نے درخواست کی کہ وہ مجوزہ قانون سازی کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہتے ہیں جس سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے اتفاق کیا۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی ملک اعتبار خان، سلمان حنیف، شہناز سلیم، مائزہ حمید، مراد سعید، مسرت احمد زیب، عبدالقہار خان، نعیمہ کشور اور وزیر موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :