صوابی میں مختلف کارروائیوں میں 35مجرمان اشتہار ی گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 19:43

صوابی۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 35مجرمان اشتہار ی گرفتار کر نے کے علاوہ 8پستول،2ریپریٹرز،1بندوق، 63کارتوس اور ٹوٹل 8کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہ مزید 13 انڈرپلئی اور سود خوروں کوگرفتار کرلیے ہیں۔

سرکل رزڑ چوکی اتم پولیس نے بدنام زمانہ مشہور منشیات فروش سلمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3600گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

سرکل چھوٹا لاہور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ کر کے 2اشتہاری سمیت 12افراد گرفتار ،جبکہ 3سہولت کاروں کو بھی دھرلیے جبکہ ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان نے 2دن میں 9سود خوروں کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ،ساتھ ہی 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 4000گرام چرس برآمد کرلی ،ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر دشمن سماج عناصر کے خلاف ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان کی زیر قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان بمع بھاری پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ تورڈھیر و دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی ،دوران سرچ اپریشن جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی جس میں 2مجرمان اشتہاری جو قتل اقدام قتل و دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب ہے کو گرفتار کر لی ،علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مطلوب افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول و کارتوس برآمد کرلی گئی ۔