صوبائی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،جمشیدالدین

منگل 13 دسمبر 2016 19:43

نوشہرہ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل اور ضلعی ناظم اعلیٰ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے غریب عوام کیلئے انصاف صحت کارڈ کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے صحت تعلیم پینے کے صاف پانی کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے نوشہرہ میں میڈیکل کالج ایک خواب تھا جو پرویز خان خٹک نے پورا کردیا ہے اور آج سے میڈیکل کالج میں باقاعدہ کلاسز شروع ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ممبر ضلع کونسل حاجی نوشیر خان کی رہائشگاہ پر انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میاں جمشید الدین اور لیاقت خان خٹک نے کہا کہ کرپشن کا دور گزر چکا ہے ضلع نوشہرہ میں تمام کام میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں سابقہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کا کرپشن کیا جس کی وجہ سے سابقہ ترقیاتی سکمیں مکمل طورپر ناکارہ ہوچکی ہے موجودہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے افسروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھرپور کاروائی کررہے ہیں کسی کو بھی ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر خصوصاً پی کے 14میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ان منصوبوں میں نئے سکول، نئے کالج، سڑکوں کی تعمیرومرمت تمام پسماندہ علاقوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے علاوہ تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے نئے ٹیوب ویل نصب کئے جارہے ہیں مساجد میں سولر سسٹم کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔