ایڈہاک ڈرگ انسپکٹروں سمیت خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں اورمحکمہ صحت کے تمام ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنیکی سفارش
منگل 13 دسمبر 2016 19:42
(جاری ہے)
سیکرٹری صحت عابد مجید نے اجلاس کے شرکاء کو خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں میں ایڈہاک اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر 2011 میں بھرتی ہونے والے ملازمین اور محکمہ صحت میں ایڈہاک بنیادوں پر 2013 میں بھرتی ہونے والے 3 ڈرگ انسپکٹرز کی ریگولرائزیشن کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ عملے کو خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی اجازت سے ایڈہاک قوانین کے تحت میرٹ پر بھرتی کیا گیا تھا ۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ محکمہ صحت کو مختلف شعبہ جات میں عملے کو پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی کیا جاتا ہے۔ کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق عملے کی بھرتی پر کافی وقت لگتا ہے لہٰذا محکمہ صحت طبی خدمات کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے اور عملے کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کرتاہے اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت مذکورہ عملے کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور ان کی ریگولرائزیشن کی سفارش کرتا ہے ۔ کمیٹی کے ارکان نے محکمہ صحت کی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں اور 3 ڈرگ انسپکٹروں کی رگولرائزیشن کی باقاعدہ منظور ی دے دی۔اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران میڈیکل آفیسرز سمیت ایڈہاک پر بھرتی ہونے والے دیگر ملازمین کو بھی ریگولرائز کیا جائے تاکہ وہ اپنی خدمات پوری دلجمعی اور بھرپو رطریقے سے سرانجام دے سکیں کمیٹی نے صوبہ بھر کے ایڈہاک میڈیکل آفیسرز ، ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ، ڈرگ انسپکٹرز، انڈیپنڈنٹ مانیٹرینگ یونٹ IMU ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ، ہیلتھ سیکٹرریفارمز یونٹ اور پلاننگ سیل کے ایڈہاک ملازمین کو دیگر ملازمین کی طرز پر ریگولرائز کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی ۔ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تمام ایڈہاک ملازمین کی ریگولرائزیشن کے لئے بل پیش کرے تاکہ اسے حتمی منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جاسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدمات کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.