اے این پی کے زیراہتمام حاجی عدیل مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس (کل) ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 19:42

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج 14 دسمبر بروز بدھ بوقت 02:00 بجے باچا خان مرکز میں پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل مرحوم کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے‘ جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد عدیل مرحوم پارٹی کے نہایت ہی مخلص رہنما تھے جنہوں نے ساری زندگی اُصولوں پر مبنی سیاست کی‘ باچا خان اور ولی خان کے حقیقی پیروکار تھے‘ 3 دفعہ صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے‘ ایک دفعہ ڈپٹی سپیکر‘ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور وزیر خزانہ جیسے اہم عہدے پر فائز رہے جبکہ 7 سال تک سینیٹر رہے‘ وہ ورکروں میں نہایت مقبول رہنما تھے اور انکی سیاسی زندگی نہایت صاف و شفاف تھی‘ انکے کارناموں میں ایک اہم کارنامہ یہ ہے کہ وہ پارٹی کے حقوق کی حصول کیلئے ہر قسم کی فائٹ کیلئے تیار رہتے تھے‘ پارٹی کی قیادت کا ان پر مکمل اعتماد تھا اسی سلسلے میں جب اٹھارویں ترمیم کی جا رہی تھی تو اے این پی نے حاجی محمد عدیل مرحوم اور سینیٹر افراسیاب خٹک کو مذاکراتی ٹیم کا حصہ بنایا اور ان دونوں نے این ایف سی ایوارڈ اور صوبائی خودمختاری کے حصول کیلئے زبردست جدوجہد کی‘ کل حاجی محمد عدیل مرحوم کی اس جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے باچا خان مرکز میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :