پشاوریونیورسٹی میں فاٹامیں صنعتی وکاروباری مواقع کے موضوع پر ورکشاپ کااہتمام

منگل 13 دسمبر 2016 19:40

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پشاور یونیورسٹی سل فار فاٹا سٹڈیز کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات میں صنعتی اور کاروباری مواقع کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب میں شرکاء نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں قدرتی وسائل بالخصوص تانبہ اور ماربل کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اگر ان وسائل پر مبنی کارخانے بنائے جائیں تو معاشی طور پر محروم علاقے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح قبائلی ایم این اے جی جی جمال نے کیا وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان ڈاکٹر حسین شہید سہروردی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا ہے فاٹا میں خود روزگاری سکیم ترویج دینے کے لئے ضروری ہے کہ مقامی جرگوں کے ذریعے ان کو قرضے فراہم کئے جائیں جن کے ضامن مقامی قبائلی عمائدین ہوں۔دیگر شرکاء میں معروف صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی، سابق سفیر رستم شاہ مہمند او ر ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹر محسن شامل تھے۔