ضلع کونسل صوابی کے اجلاس میںجاری ترقیاتی سکیموں پربحث

منگل 13 دسمبر 2016 19:40

صوابی۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ضلع کونسل صوابی کا اجلاس کنوینئر حاجی عصر خان کی صدارت میں ہوا جس میں اراکین کونسل عزیز اللہ خان ، عامر نواب ، سلیم خان ، ڈاکٹر علی رحمن ، نگینہ جان ، سلمی بی بی ، حاجی عبدالرازق ، شہنشاہ باچا ، جہانزیب خان ، یاسر زمان ، بلاول خان ، اکمل ایڈوکیٹ اور دیگر نے ایجنڈے کے مطابق 2015-16کی جاری سکیموں ، اے ڈی پی 2016-17کے لئے سکیموں کی نشاندہی ، انٹی ٹوبیکو بل اور ضلع صوابی میں ٹوبیکو پر چیز سنٹروں کی منتقلی اور خاتمہ پر بحث کر تے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل آئندہ اے ڈی پی کے لئے پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دینے کے علاوہ اے ڈی پی تخمینہ تیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے لئے ضلع کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی جائے جبکہ سرکاری محکموں کو کونسل کے قرار دادوں کو جواب دینے کا پابند بنایا جائے اسی طرح ہر مہینے کو ضلع کونسل کا اجلاس طلب کریں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں زنانہ اساتذہ کی ڈیوٹیاں انتہائی زیادتی ہے کیونکہ مہم کے دوران سکولوں کی استانیاں غیر حاضر ہونے سے بچیوں کی مستقبل تباہ ہو رہی ہے لہٰذا حکومت زنانہ استانیوں کو پولیو سے مستثنیٰ قرار دیا جائے