اسلام آ باد، کار لفٹر کو گرفتارکرلیاگیا

منگل 13 دسمبر 2016 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یونٹ اے سی ایل سی کی کا رروائی کار لفٹر قاضی نزاقت محمود گرفتار،ملزم سے تھانہ مارگلہ کی مسروقہ شدہ گاڑی سوزوکی مہران برآمد کر لی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس کی خصوصی ہدایت پرانچار ج کار سیل نے اسلام آباد اور دیگر اضلاع سے گاڑی چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نور السلام سب انسپکٹر و دیگرملازمان کو خصوصی ٹاسک دیا نورالسلامSI نے معہ ٹیم بہت قلیل عرصہ میں اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد و راولپنڈی سے گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث کار لفٹرقاضی نزاقت محمود ولد قاضی محمد عزیز سکنہ پوٹھی مکوالاں،تحصیل راوالاکوٹ ،ضلع پونچھ آزاد کشمیر کو گرفتار کر لیاملزم سے مقدمہ نمبر 761/14 مورخہ29.10.14 بجرم381-A ت پ تھانہ مارگلہ کی مسروقہ شدہ گاڑی سوزوکی مہران LEA-14-1149 برآمد کر لی مزید ملزم کے دیگر ملزمان ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس سرگرم عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی اور SP انوسٹی گیشن اسلام آباد نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کارکردگی کو سہرا ہتے ہوئے تعریفی اسناد و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :