سی ڈی اے کا تجاوزات ، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ،متعددگھر مسمار

منگل 13 دسمبر 2016 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سی ڈی اے کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ 08آٹھ کمرے بمعہ چار دیواریاں، ایک عدد زیرِ تعمیر دکان، دو کباڑ خانے ، تین ہوٹل اور پندرہ عدد جھگیاں مسمار ۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے مئیر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کر تے ہوئے مری روڈ پر واقع سی ڈی اے کے ایگروفارم پلاٹ نمبر 15پر کارروائی کی جہاں پر کچھ مکینوں نے مٹی کے کچے گھر تعمیر کرکے پلاٹ کی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا تھا ۔

دوران ِ کارروائی متذکرہ پلاٹ کی اراضی پر بنائے گئے آٹھ (8)عدد کمرے بمعہ چار دیواری مسمار کرتے ہوئے پلاٹ کی اراضی واگزار کرائی گئی جبکہ موقع سے تمام غیر قانونی مکین اپنا سامان وغیر ہ اٹھا کر لے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سٹریٹ نمبر 33سیکٹر F-8/1میں نالے کے کنارے دو کباڑ خانے غیر قانونی طور پر کاروبار کر رہے تھے جن کی سرگرمیوں سے اہلِ علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھے لہٰذا دونوں کباڑخانوں کو موقع پر بذریعہ ویل ڈوزور مسمار کر دیا گیا اور موقع پر کام کرنے والوں نے اپنا تمام سامان وہاں سے منتقل کر کے جگہ خالی کر دی ہے ۔ بعدازاں گرین ایریا میں قائم ایک عدد چھپر ہوٹل اور ایک عدد شٹرنگ کا ٹھیہ بھی ختم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :